کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو 92.8 ملین ڈالر (تقریباً 71 ملین پاؤنڈ) مالیت کے دو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے جن میں جیولین اینٹی ٹینک میزائل اور ایکسکیلیبر کی درست مار کرنے والے توپ خانے کے گولے شامل ہیں۔ یہ منظوری اس وقت سامنے آئی ہے جب نو ماہ قبل بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔