• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی کیلئے اداروں میں ہم آہنگی ناگزیر، وفاقی سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی

لاہور (آصف محمود بٹ) وفاقی سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے بلوچستان کی گورننس کے حوالے سےپاکستان سول سروسز اکیڈمی میں منعقدہ سیشن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پروبیشنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کیلئےبہتر رابطہ کاری، اداروں میں ہم آہنگی ناگزیر ہے، ذمہ داری کو صرف تعیناتی نہ سمجھیں ،سنجیدہ امتحان کے طور پر لیں، زمینی حقائق کا ادراک، مضبوط اعصاب ا، عوامی خدمت کا جذبہ چاہئے، افسران کو سیکیورٹی، کمزور ادارہ جاتی صلاحیت، محدود وسائل کے سبب اضافی دباؤ برداشت کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے نوجوان افسران کو مشورہ دیا کہ وہ بلوچستان کی ذمہ داری کو صرف ایک تعیناتی نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک سنجیدہ امتحان کے طور پر لیں۔بعد ازاں ایک علیحدہ سیشن میں وفاقی سیکرٹری عبد العزیز عقیلی نے پائیدار ترقی کے عالمی اہداف (SDGs) پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی خطرات کے نشانے پر کھڑا ہے، جبکہ عالمی سطح پر ایس ڈی جیز کی رفتار پہلے ہی سست ہوچکی ہے۔ یر تربیت افسران (پروبیشنرز ) نے ان کے لیکچر کو نہایت معلوماتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عقیلی نے نہ صرف بلوچستان کے اصل مسائل سامنے رکھے بلکہ عملی راستے بھی تجویز کیے جو صوبے میں بہتر گورننس کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید