• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اہلکاروں کے بڑے پیمانے پر ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن)ایف آئی اے اہلکاروں کے بڑے پیمانے پر ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ نے ادارے کے اہلکاروں اور خاص طور پر امیگریشن میں تعیناتی رکھنے والوں کے ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلے کر دیئے ہیں۔ تبادلہ شدہ اہلکاروں میں انسپکٹر سے لے کر اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں۔ لاہور اینٹی کرپشن سرکل میں تعینات دو انسپکٹرو وقار اعوان اور نبیلہ یاسمین کو ہیڈ کوارٹر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ دیگر اہلکاروں میں شفیق احمد، ساجد محمود، محمد جاوید، معین احمد، محمد شبیر، عدنان علی، غلام عباس، خالد حمید، وقاص لیاقت، صفدر حیات، بلال انور، زاہد محمود، صابر حسین، ظفر خان جدون اور عبداللہ شریف شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید