ڈی آئی خان(آئی این پی)ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر حملے میں 2اہلکار شہید اور4زخمی ہوگئے،ہتھالہ گلوٹی روڈ پر گائوں ملنگ کے قریب پولیس کی بکتربندگاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید اور4زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او سجاد احمد کے مطابق ڈی آئی خان میں ہتھالہ گلوٹی روڈ پر گائوں ملنگ کے قریب دہشتگردوں نے پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور4 زخمی ہوگئے۔