اسلام آباد( رانا غلام قادر )وزارت مذہبی امور نے حج2026کیلئےحجاز مقدس میں خدمات سرانجام دینے والے خدام الحجاج اور ناظمین کے لئے30نومبر2025تک درخواستیں طلب کرلیں۔ امیدواروں کا انتخاب نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس ) کے ذریعے کیا جائے گا۔ بنیادی پے سکیل 11 سے 18تک کے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سابقہ فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین درخواست دینے کے اہل ہونگے۔