• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نجی چینلز پر بھارتی ڈرامے، وفاقی آئینی عدالت میں سماعت

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے پاکستانی نجی چینلوں پربھارتی ڈرامے اور دیگر مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز ابتدائی سماعت کے بعد نوٹسز جاری کر دیے،یاد رہے 2016میں پیمرا نے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ پاکستانی چینلز بھارتی مواد آن ائیر نہیں کریں گے، حالانکہ لائسنس جاری کرتے وقت چینلز کو دس فیصد بھارتی مواد نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی، بعد ازاں2017 میں اس وقت کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل سنگل بنچ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید