اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)وفاقی حکومت نے وزیرِاعظم اسسٹنس پیکج 2015کے تحت تمام بھرتیوں، کنٹریکٹ اپائنٹمنٹ رولز اور میڈیکل انویلڈیشن کیسز کا مکمل ڈیٹا ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا ۔ ایف بی آر نے ایک سرکلر کے ذریعے تمام چیف کلیکٹرز، ڈائریکٹر جنرلز آف کسٹمز، کلیکٹرز آف کسٹمز اپیلز و ایڈجیوڈیکیشن سمیت تمام متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ ایسے تمام ملازمین کی تفصیلی فہرست فراہم کریں جو وزیرِاعظم اسسٹنس پیکج کے تحت بھرتی کیے گئے، ان کی تقرری کی نوعیت کیا تھی، کن کن کیسز میں گریجویٹ کوالیفکیشن کی بنیاد پر اسسٹنٹ اور یو ڈی سی (BS-13/BS-16) پر تعیناتیاں کی گئیں، اور وہ تمام کیسز بھی جن میں میڈیکل ان کیپیسٹیشن یا میڈیکل انویلڈیشن کے تحت سرکاری ملازمین یا ان کے اہلِ خانہ کو روزگار فراہم کیا گیا۔