• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول، 21 ویں روز میوزک ورکشاپ، فلم اسکریننگ

کراچی (ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر ) آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام 39روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول2025“ کے 21ویں روز میوزک ورکشاپ، فلم اسکریننگ، جاپانی تھیٹر پلے ”Salaryman Macbeth“ پیش کیاگیا جس کے فنکاروں نے دل دل پاکستان گاکر میلہ لوٹ لیا جبکہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فن پاروں پر مبنی بین الاقوامی آرٹ نمائش ”Peace & Pieces“ ۔والیم 4 کا افتتاح کیا۔ نمائش میں فرانس سفارتخانے کے قونصلر برائے تعاون اور ثقافتی امور مارک پیٹن کے علاوہ فن مصوری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعدا نے شرکت کی۔ اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ورلڈ کلچرل فیسٹیول کراچی کی ثقافت کا حب بنا ہوا ہے، کراچی محبتوں والا شہر ہے، ہم آج پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ کیسے آرٹ اور کلچر ہمیں آپس میں جوڑ سکتا ہے۔ فیسٹیول کے 21ویں روز کا آغاز پرتگال کے گلوکار Ricardo Passos کی جانب سے منعقدہ میوزک ورکشاپ سے کیاگیا جس میں پرتگالی گلوکار نے آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے طلباءکو موسیقی کے گُر سکھائے۔۔ فیسٹیول کے 21ویں روز کا اختتام جاپانی تھیٹر پلے ”Salaryman Macbeth“ پر کیاگیا جو شیکسپیئر کے مشہور المیے ”Macbeth“ پر مبنی تھا جس کو جدید جاپان کے پس منظر میں پیش کیاگیا۔تھیٹر میں بزدل اور کمزور لوگوں کو طاقت ملنے پر آمر بنتے دکھایا گیا ، شائقین کی جانب سے جاپانی فنکاروں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا۔
اہم خبریں سے مزید