کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے ایم کیو ایم کے ایک دھڑے کی گورنر ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کی ایم کے غبار ے سے ہوا نکل چکی ہے، اب وہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف بے ڈھنگی اداکاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ کے عوام کے اصلی ووٹوں اور ان کی تائید سے صوبے میں حکومت کر رہی ہے۔ ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے 1987 سے اب تک کراچی کے تین میئر ز آئے لیکن کراچی کے لیے ان کی کارکردگی زیرو ہی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2008 سے اب تک کراچی میں اربوں روپے مالیت کے منصوبے مکمل کیے ہیں اور اس وقت بھی اربوں روپوں کے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پیروں سے زمین سرک چکی ہے۔