اسلام آباد( کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی پہلی ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں انہیں اتھارٹی کے قیام ، پالیسی ، ورچوئل اثاثوں کے لیے جامع گورننس سٹرکچر پر ہونیوالی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیر خزانہ نے ہدایت دی کہ اتھارٹی کو درپیش مشکلات اور انتظامی مسائل کو فوری حل کیا جائے۔