آسٹن ( راجہ زاہد اختر خانزادہ)امریکی ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نےامریکا میں مسلمانوں کی بڑی تنظیموں مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز یعنی کیئر کو دہشت گرد اور سرحد پار مجرمانہ تنظیمیں قرار دے کر ان تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے گورنرکے فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ گورنرایبٹ کا اعلان عملی پالیسی بنا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے۔تفصیلات کے مطابق امریکاکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک غیر معمولی پروکلی میشن جاری کرتے ہوئے امریکا میں مسلمانوں کی بڑی تنظیموں مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز یعنی کیئر کو دہشت گرد اور سرحد پار مجرمانہ تنظیمیں قرار دے کر ان تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔