• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: دوستوں کے ہولناک مذاق نے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی

فوٹوز : سوشل میڈیا
فوٹوز : سوشل میڈیا 

ترکیہ کے شہر سانلیورفا میں دوستوں کے ہولناک مذاق نے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ترکیہ کے شہر سانلیورفا میں محمد کندرچی اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ہولناک مذاق کا شکار ہو کر ہلاک ہوگیا۔

ایک کارپینٹر ورکشاپ میں دو لڑکوں نے  مل کر نوجوان کو  پکڑ کر  ایک ہائی پریشر ایئر ہوز سے اس کے اندر ہوا بھر دی، جس کی وجہ سے اس کے اندرونی اعضاء کو شدید نقصان پہنچا، کندرچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ 5 دن بعد انتقال کرگیا۔

پولیس نے محمد کندرچی کے دوست کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ایسے واقعات میں کم از کم دو دیگر نوجوان بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ 2023 میں بھارت میں 16 سالہ موتی لال ساہو اسی طرح کے حادثے کا شکار ہوا جبکہ 2017 میں برازیل میں 17 سالہ ویسنیئر مورئیرا دا سلوا کی موت بھی اسی وجہ سے ہوئی تھی۔

ماہرین اس خطرناک عمل کو نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ جان لیوا قرار دے رہے ہیں، کیونکہ ہائی پریشر ایئر ہوز کم از کم چند سیکنڈ میں بھی انسانی اعضاء کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید