کراچی (اسٹا ف رپورٹر) جہانگیر روڈ کی مستقل بحالی اور اس سے متصل برساتی نالے کی تعمیرِ نو کے کے منصوبے کے لیے 30کروڑ روپے کی رقم مختص کردی گئی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام اندرونی مراحل، تیکنیکی جانچ پڑتال اور ضروری منظوریوں کی تکمیل کے بعد جہانگیر روڈ کی بحالی کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور ٹھیکے داروں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ کے ایم سی کے اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے کی مختص رقم مکمل طور پر کے ایم سی کے اپنے وسائل سے فراہم کی جارہی ہے، یہ مالی منظوری کے ایم سی کونسل نے دی تھی،منصوبے کا مقصد جہانگیر روڈ کی طویل المدتی اور پائیدار بنیادوں پر تعمیر و مضبوطی ہے۔