• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کیسز میں اضافہ ریکارڈ، سرکاری اسپتالوں میں 63، نجی میں 52 مریض رپورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلقیومیہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں 63نئے ڈینگی مریض داخل ہوئے، جبکہ نجی اسپتالوں میں مزید 52 مریض رپورٹ ہوئے۔ یوں صوبے بھر میں داخل ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 114 ہوگئی۔ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 31 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 15نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں زیرِ علاج 69مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے، جبکہ نجی اسپتالوں میں 79مریض صحتیاب قرار دیے گئے۔ڈینگی تشخیص کے حوالے سے صوبے بھر کی سرکاری و نجی لیبارٹریز میں 4,562 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 516 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ سب سے زیادہ مثبت کیسز 275 کراچی کی لیبارٹریز میں سامنے آئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید