• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ جامعہ کراچی سے آئی سی سی بی ایس کو علیحدہ کرنے کو رکوائیں، اساتذہ جامعہ کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )صدرانجمن اساتذہ جامعہ کراچی غفران عالم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی بی ایس، ایچ ای جے اور پی سی ایم ڈی کا نام اس سے وابستہ رہنے والے ہزاروں اساتذہ اور محققین کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی اور انکی کابینہ سے کہا کہ، چند افراد کی ایماء پر تحقیقی ادارے کو ذاتی ملکیتی ادارہ بنانے کی اس کوشش میں وہ ادارے کا نام بلند کرنے والے محققین اور اسٹیک ہولڈرز کے نمائندہ بنیں۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اس بابت ہونے والی قانون سازی کی کوششوں کو جامعہ کراچی اور آئی سی سی بی ایس کے تعلیمی و تحقیقی ماحول کے لیےنقصان دہ سمجھتی ہے اور اسے رکوانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سمجھتی ہے کہ جلد بازی میں کئے گئے اس طرح کے فیصلوں کے پوری جامعہ کراچی اور خاص طور پر آئی سی سی بی ایس پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید