کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن میں پکوان سینٹرکے مالک سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ پکوان سینٹر کے مالک ثنا اللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ لطیف ٹائون میں درج کرلیا گیامدعی مقدمہ کے مطابق انہیں 17 نومبر2025کو بذریعہ واٹس ایپ پر وائس میسج آیا،وائس میسج کرنے والے شخص نے بتایا کہ تمھارے گھر اور گھر کے تمام افراد اورپکوان سینٹر کی ہم نے ریکی کی ہے ،ہماری پارٹی کو فنڈ کی ضرورت ہے اور پارٹی نے فنڈ کے لیے تمہیں منتخب کیا ہے،شام تک 20 لاکھ روپے کا انتظام کرکے رکھو۔