کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) سائوتھ زون پولیس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کے لئے آنے والے مظاہرین کو روکنے کے لئے کراچی پریس کلب اور اطراف کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک میں خلاپیداکرنے کی روایت قائم کردی ہے،مختلف سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے آئے روز کراچی پریس کلب پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا اعلان کیا جاتا ہےاور ساوتھ زون پولیس کی جانب سے احتجاج کے لئے آنے والے مظاہرین کا راستہ روکنے کے لئے جگہ جگہ کنٹینرز ،بیریئرز اور رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کئے جاتے ہیں جس کے باعث ایم آر کیانی روڈ،آئی آئی چند ریگر روڈ ،عبداللہ ہارون روڈ ،صدر اور اطراف کی سڑکو ں پر بدترین ٹریفک جام ہوتا ہے۔