کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر تاجر ایسوسی ایشن کے ایک وفدسے ملاقات میں ملک کے موجودہ حالات اور اندرونی و بیرونی سازشوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھو دیش کا نعرہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5، 6 اور 256کی صریح خلاف ورزی اور ریاستِ پاکستان کی وحدت و سا لمیت کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ کسی بھی گروہ کو ملک توڑنے یا صوبائی سرزمین کو وفاق سے الگ کرنے کا کوئی آئینی، قانونی یا اخلاقی حق حاصل نہیں۔