کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں ایس ایس یو کے50کمانڈوز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے 4ہفتوں پرمشتمل بیسک کاؤنٹر ٹیررزم ٹریننگ (BCT) کامیابی سے مکمل کی۔ یہ تربیت نیول اسپیشل آپریشنزٹریننگ سینٹرکی جانب سے نیول بیس بن قاسم میں منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں کمانڈوزکے عزم،نظم و ضبط اور شاندارکارکردگی کو سراہا گیا، جواکتوبر میں اس سخت تربیتی کورس کی کامیاب تکمیل پرباضابطہ پاس آؤٹ ہوچکے تھے۔