کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ’’کراچی جرگہ‘‘ میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک کو چلا نا اور بچا نا ہے تو کراچی کو اس کا حق دینا ہو گا۔ جرگے میں مطالبہ کیا گیا کہ پارلیما نی نظام کی نا کا می کے بعد صدا ر تی نظام کے لئے ریفرینڈم کرا یا جائے، کراچی سمیت ملک بھر میں نئےانتظا می یو نٹ بنا ئے جا ئیں، کراچی بندر گاہ پر انفرا اسٹر کچر کے نا م پر جمع ہورہے محصول میں سے 5 فیصد رقم براہ راست شہر ی حکومت کو دی جا ئے اور 5ہزا ر گیلن سے زا ئد والے واٹر ٹینکر ز پر پا بندی عا ئد کی جائے۔ کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں ہوئےاس جر گے میں کراچی کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم الزماں ،آبا د کے سابق چیئرمین حسن بخشی ، بزر گ سیاسی رہنما محفو ظ النبی ، ابر ار حسن ، یو سف زئی قبیلے کے سربرا ہ بخت خان، پنجا بی ایسوسی ایشن کے رہنما مر زا سلیم بیگ ، مسلم لیگ جو نیجو سندھ کے جنر ل سیکریٹر ی معیز الحسن ،علامہ اطہر حسین مشہد ی ، پاکستان متحدہ قومی محا ظ کے رہنما ایڈووکیٹ سلما ن احمد اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔ اسلم خا ن نے کہا کہ ہمیں ما رنا ہے تو ما ر دو! ہم مطا لبا ت سے پیچھے ہٹنے وا لے نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اپنے مطا لبا ت کے حق میں دسمبر میں کراچی پریس کلب پر عوامی جر گہ بلایا جا ئے گا، جس کے ذریعے اپنی آوا ز اقتدا ر کے ایو انو ں تک پہنچا ئیں گے ۔جرگے میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں پار لیما نی نظا م کی ناکا می اور نظا م میں کراچی کو با اختیا ر بنا نے میں حائل رکا وٹیں دور کر نے کے لئے صدارتی نظا م کے لئے سپریم کو رٹ کے ذریعے عوا می ریفرینڈ م کر ایا جا ئے، ملک بھر میں نئےانتظامی یونٹ بنائے جائیں، آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت صو بو ں سے اضلاع کو رقم فر اہم کئے جانے کا نظام تشکیل دیا جائے، کراچی بندر گاہ پر انفراا سٹرکچر کے نام پر وصو ل کئے جارہے محصول میں سے 5فیصد رقم بر اہ راست شہر ی حکومت کو دی جائے اور شہر میں 5ہز ار گیلن سے زا ئد والے واٹر ٹینکر ز پر فو ر ی پابندی عائد کی جائے۔