• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشز سیریز کا دھماکے دار آغاز، پہلے دن 19 وکٹ گرگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرتھ میں ایشز سیریز کا دھماکے دار آغاز ہوا۔ پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعے کو بولرز کا راج رہا، 19وکٹیں گر گئیں۔ مہمان انگلش ٹیم کھیلتے ہوئے 172 رنز پر پویلین پہنچ گئی ، جواب میں آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام تک 9 وکٹ پر 123رنز بنائے تھے۔اسے انگلش ٹیم کا خسارہ پور ا کرنے کیلئے ابھی 49رنز درکار ہیں ۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے صرف 23 رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں، 2، 2 کھلاڑیوں کو جوفرا آرچر اور برائیڈن کارز نے آؤٹ کیا۔ قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔ ہیری بروک نے 52، اولی پاپ نے 46 اور جیمی اسمتھ نے 33رنز بنائے، مچل اسٹارک نے 58 رنز کے عوض 7 جبکہ برینڈن ڈوگیٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید