کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعرات کو اسٹارز اورا سٹرائیکرز نے کامیابی کی۔ اسٹارز نے انونسیبلز کو 70رنز سے ہرادیا ۔ انونسیبلز کی مومنہ ریاست نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔انونسیبلز کی نتالیہ پرویز نے 63 رنز بنائے۔ عروب شاہ پلیئر آف دی میچ رہیں۔ اسٹرائیکرز نے کانکررز کو 3وکٹوں سے ہرادیا۔کانکرز کی فاطمہ ثنا نے 58 اور گل فیروزہ نے48 رنز بنائے۔ اسٹرائیکرز کی عالیہ ریاض نے 97 اور نورین یعقوب نے 46 رنز اور 147 رنز کی پارٹنرشپ بنائیں ۔ عالیہ ریاض پلیئر آف دی میچ رہیں۔