کراچی(اسٹاف رپورٹر)کولمبو میں بلائنڈ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان نے امریکا کے خلاف اپنے آخری لیگ میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی امریکانے 2 وکٹ پر94 رنز بنائے۔ پاکستان نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ رمشہ شبیر نے 34، نمرہ رفیق نے 25 اور نور فاطمہ نے 17 رنز بنائے۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان ٹیم 22 نومبر کو نیپال کےخلاف سیمی فائنل کھیلے گی ۔