• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی مشکلات، ویزا مسائل، قومی ہاکی ٹیم کا دورۂ اسپین ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالی مشکلات اور پرو ہاکی لیگ کیلئے ارجنٹائن کے ویزے کی وجہ سے پاکستانی ہاکی ٹیم نے اسپین کا دورہ ملتوی کردیا ہے، جو امکان ہے کہ جنوری کے آخر میں ری شیڈول ہوسکتا ہے، ذرئع کے مطابق فیڈریشن نے اسپورٹس بورڈ کو تاخیر سے دورے کیلئے آگاہ کیا،فوری طور پر رقم کی فراہمی ممکن نہیں تھی۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ اب براہ راست ارجنٹائن جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ویزا درخواستیں جمع کروادیں۔ کیمپ 24 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ہفتے کو متوقع ہے۔ پلان کے مطابق ٹیم کی 2 دسمبر کو ارجنٹائن روانگی کا امکان ہے۔ دورہ ارجنٹائن کیلئے اولمپئن انجم سعید کو قومی ہاکی ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

اسپورٹس سے مزید