کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ایشیا کپ اگلے ماہ دبئی میں کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ 12سے21دسمبر تک آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ کوالیفائر ون اور تھری شامل ہوں گی۔ گروپ بی میں بنگلہ دیش ،سری لنکا ،افغانستان اور کوالیفائیر ٹو کو رکھا گیا ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائیر تھری کے خلاف کھیلے گی ۔ بھارت سے مقابلہ 14 دسمبر جبکہ تیسرا میچ کوالیفائیر ون کیخلاف 16 دسمبر کو ہوگا ۔ سیمی فائنلز 19 اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔