• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلس40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آج سے کراچی میں شروع

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پلس40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہفتے سے کراچی میں شروع ہوگا۔ اس بات کا اعلان جمعے کو مقامی ہوٹل میں پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے ایونٹ ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں 11 ٹیمیں شریک ہیں ۔ سیمی فائنلز اور فائنل سمیت پاکستان کے تمام میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں دوپہر 1:30 بجے شیڈول ہیں ۔  ورلڈکپ میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا، زمبابوے، امریکا، کینیڈا، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، ریسٹ آف دی ورلڈ اور ریسٹ آف گلف کی ٹیمیں شامل ہیں۔  پاکستان ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر عبد الرزاق کر رہے ہیں ۔ فواد عالم نائب کپتان ہیں، سابق کپتان شاہد افریدی، ذوالفقار بابر، سہیل خان، تابش خان، ہمایوں فرحت ، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ جلال الدین ہیڈ کوچ ، جاوید میانداد مینٹور اور اعظم خان منیجر ہونگے۔ 

اسپورٹس سے مزید