• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز، پاک سری لنکا میچ آج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سہ فریقی کر کٹ سیریز میں ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے، پاکستانی کھلاڑیوں نے جمعے کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا، قومی کھلاڑی سیریز جیتنے کے لئے پر جوش ہیں۔


T20ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان اس ماہ


کراچی( اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ2026ء کے شیڈول کے اعلان ممبئی میں 25 نومبر کو کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ آئندہ برس فروری اور مارچ میں مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

اسپورٹس سے مزید