• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی ٹی 10 لیگ: میچ کے بعد ہربھجن کا دھانی سے مصافحہ

ابوظبی (جنگ نیوز) پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان برف پگھلنے لگی ۔ ابوظبی ٹی10 لیگ کے میچ کے بعد بھارتی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے مصافحہ کیا، جس نے شائقین کو حیران کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ناردرن وارئیرز نے ایسپن اسٹالینز کو چار رنز سے ہرادیا۔ لیکن نتیجے سے زیادہ مصافحہ شہ سرخی بنا۔ شاہنواز دھانی نے آخری اوور میں صرف 8 رنز کا دفاع کیا اور ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ آخری اوور کے آغاز پر اسٹالینز 107 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ جیت کے قریب تھے، لیکن دھانی نے صرف دو رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ۔ میچ کے بعد ہربھجن نے دھانی کے پاس آکر گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا۔