• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہینز رائزنگ ایشیا کپ کرکٹ فائنل میں پہنچ گئے، سنسنی خیز سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان شاہینز سری لنکا کو سنسنی مقابلے میں 5 رنز سے ہراکر فائنل میں قدم رکھ دیا ۔ اس کا مقابلہ اتوار کو بنگلہ دیش سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں دو حا میں سیمی فائنل میں شاہینز نے 9 وکٹ پر 153 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا سکی۔ شاہینز کیلئے غازی غوری نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے39 رنز اسکور کیے ۔ انہوں نے62 رنز پر5 وکٹیں گرنے کے بعد سعد مسعود کے ساتھ چھٹی وکٹ پر 47رنز جوڑے۔ سعد نے تین چوکوں کی مدد سے 22 ، احمد دانیال 3 چھکوں کی مدد سے 22 ، معاذ صداقت 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 23، محمد نعیم 16 رنز بناسکے۔ سری لنکا اے کے پرامود مدوشان نے29 رنز دے کر 4 اور تراوین میتھیو نے22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا اے کیلئے ملن رتنائیکے نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 ، وشن ہلمباگے نے 29، لستھ کروسپولے نے 27رنز بنائے۔ اسپنر سفیان مقیم نے 13 اور سعد مسعود نے 18 رنز دے کر 3، 3 ،احمد دانیال عبید شاہ اور شاہد عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو سپر اوور میں شکست دی۔ بنگلادیش نے 6 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم بھی 6 وکٹ پر 194 رنز اسکور کر پائی۔ سپر اوور میں بھارتی ٹیم کے 2 کھلاڑی ابتدائی 2 گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہوگئے،بنگلہ دیش کو درکار ایک رن وائیڈ کی صورت میں مل گیا۔