• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل چیمپئن 5 لاکھ، رنرز اپ کیلئے تین لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی فاتح فرنچائز کو 5 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ فرنچائز کو 3 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے کام کرنے والی بہترین فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالرز کا انعام ملے گا۔ آئیں سب مل کر کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے کر چلیں۔ دریں اثناء پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے نئی فرنچائزز کیلئے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی۔ فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی ۔