ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی درجنوںوارداتوں میں شہری نقدی،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم، لوٹ مارکے 34 مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے میں سمیع اللہ سے ڈاکو نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں احمد طارق سے ڈاکو نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد خالد سے نامعلوم ملزمان نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں مقصود احمد سے ڈاکو 2لاکھ 50ہزار روپے اورموبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں عبدالباسط سے تین ڈاکو 8ہزار روپے اور موبائل چھین کر لے گئے، ڈی ایچ اے کے علاقےمیں عرفان کا موبائل فون چھن گیاجب کہ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں ملک ذوالفقار کا پمپ،اشتیاق احمد کا ٹرانسفارمر، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں تیمور کی موٹرسائیکل، عروسہ بی بی کے95ہزار روپےاور پانچ تولہ طلائی زیورات، عابد حسین کے ٹی آر گاڈر، سٹی جلالپور کے علاقے میں غلام شبیر کے4لاکھ55ہزار روپے، صدر جلالپور کے علاقےمیں عطا اللہ کاتار، مخدوم رشید کے علاقے میں آصف کی موٹرسائیکل، گلگشت کے علاقے میں خبیب اشرف کی بکری، قادر پورراں کے علاقے میں ساجد کا سامان کریانہ،شاہ رکن عالم کے علاقے میں راحیل کی موٹرسائیکل، شہباز ضیا کا موبائل فون، نعیم جمال کی موٹرسائیکل، سیتل ماڑی کے علاقے میں شفیق کی موٹرسائیکل، عائشہامجد کا پرس، لوہاری گیٹ کے علاقے میں لطیف الرحمانکا موبائل فون،حرم گیٹ کے علاقے میں فہیم کا سامان، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں محمد ملک کا موبائل فون، کینٹ کے علاقے میں سلطان محمود، محمد صدیق، جلیل آباد کے علاقے میں ندیم احمد کے موبائل فونز،مسعود علی کے طلائی زیورات، مظفر آباد کے علاقے میں اقبال کے مویشی،قطب پور کے علاقے میں ذیشان احمد اور گلشن بی بی، شاہ شمس کے علاقے میں فیصل اصغر کے موبائل فونز، فہیم نواز کا سامان اور ممتاز آباد کے علاقے میں عدنان کا موبائل چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔