ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148 سےامیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ اس وقت جنوبی پنجاب خاص طور پر ملتان شہر ڈینگی بخارکے حوالے سے سر فہرست ہے اور یہ خطرہ اب بھی منڈلا رہا ہے جب کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو بھی بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے شہریوں کی حالت زار پر بھی توجہ دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 بستی بھلر میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرانہوں نے خواتین کو ڈینگی بارے میں معلومات اور اس سے بچاؤ کے طریقے بھی بتائے۔