• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈیوٹی تمام سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد ممکن بنایاجائے، ایس ای آپریشن میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ای آپریشن میپکو سرکل خانیوال مشتاق احمد اٹھنگل نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی تمام سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد ممکن بنایاجائے،بجلی بحالی کے کام انتہائی احتیاط اور مکمل تسلی سے کیا جائے اور اس دوران کسی بھی قسم کی عجلت اور جلد بازی کا مظاہرہ نہ کیا جائے،سیفٹی ایس او پیز پر سوفیصد عمل در آمد کیا جائے،11کے وی لائنوں کو بند کرنے کے بعد ایچ وی ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ سیفٹی صرف قوانین یا ضابطے نہیں بلکہ زندگی بچانے کا واحد ذریعہ ہے۔
ملتان سے مزید