ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادی کے پیش نظر مستقبل کی پلاننگ اور انفرااسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق مضبوط بنانا ناگزیر ہے، انجینئرز ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی، کمشنر نے مزید کہا کہ واسا ملتان کو جائیکا کی جانب سے گرانٹ ان ایڈ کے تحت فراہم کی جانے والی جدید مشینری نے شہری خدمات میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔