ملتان (سٹاف رپورٹر) سینیارٹی لسٹ پر دستخط نہ کرنے اورغفلت برتنے پر محکمہ سکولزنے 53ٹیچرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے، تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز ملتان نے قواعد و ضوابط کی عدم تعمیل پر 53ٹیچرز کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کر دیےجس میں کہاگیاہے کہ بارہا ہدایات کے باوجود مقررہ ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا گیا اور تمام افراد مقررہ مدت کے اندر تحریری جواب جمع کروائیں،اگر جواب تسلی بخش نہ ہوا تو قواعد کے مطابق مزید انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔