• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری زمین پر مبینہ قبضے کی کوشش ناکام

ملتان(سٹاف رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موضع علمدی سورہ قانگوئی ملتان کینٹ کی سرکاری زمین پر ہونے والی مبینہ قبضے کی کوشش ناکام بنا دی، متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے زمین پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی بورڈ افسران پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، کارروائی کے دوران قبضہ مافیا کی جانب سے مبینہ طور پر مزاحمت بھی کی گئی جس پر بورڈ افسران کی درخواست پر مزاحمت کاروں کے خلاف پولیس اسٹیشن صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید