• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم غریب عوام کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے اصول پر عمل پیرا ہے، شبیر احمد قائم خانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت سندھ شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم غریب عوام کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہے تاکہ عام غریب شہری حقیقی معنوں میں خوشحال ہو ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر پنجاب کے سکرٹری جنرل کرامت علی شیخ کے ہمراہ ڈاکٹر شیخ نیاز کی دعوت پر لائنز کلب کے زیر اہتمام چلنے والے آئی ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈاکٹر مبارک ، سرجن ڈاکٹر جاوید ، ڈاکٹر شاہد اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی ارشد اقبال نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر پنجاب کمیٹی کے رکن شیخ اظہار سمیت ملتان زون کے ذمہ دار ن شرافت علی ، وصی حیدر اور یاسین طاہر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید