• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیراہتمام مقامی ہسپتال میں مفت آئی کیمپ کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر) لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان ڈسٹر کٹ گو رنر ڈاکٹر نثار احمد چو ہدری نے کہا لائنز کلبز انٹر نیشنل دنیا بھر میں اند ھے پن کی روک تھام کے لیے سرگرم عمل ہے،اللہ تعالیٰ کی عنا یت کر دہ نعمتوں کی حفاظت ہماری او لین ترجیح ہو نی چا ہیے، بنیادی ضر وریات سے محروم علاقوں میں مستحق لو گوں کو سہو لیا ت دینا مقصد ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیراہتمام گلشن مارکیٹ کے مقامی ہسپتال میں سفید موتیا میں مبتلا افراد کے تین روزہ مفت آنکھوں کی سرجری اور اسکریننگ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم آنکھوں کے مختلف امراض کا معائنہ کرے گی ،سرجری کیمپ میں آنے والے مستحق افراد کے لیے سفید موتیا کے مرض میں مبتلامریضوں کی آنکھوں کی سرجری کی جائے گی۔
ملتان سے مزید