ملتان(سٹافرپورٹر) وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ریجنل آفس ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن غلام محمد نے گزشتہ روز کوٹ ادو کا دورہ کیا۔ انہوں نے وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں شکایات کی سماعت کی، اس موقع پر شہریوں نے بجلی، گیس، نادرا، پاسپورٹ، پاکستان بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سمیت دیگر وفاقی اداروں سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں ،وفاقی محتسب نے شہریوں کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کو وفاقی اداروں سے خدمات حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہوں یا انہیں غیر ضروری تاخیر کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر وفاقی محتسب کے دفتر سے رابطہ کریں کیونکہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کی سہولت اور فوری ریلیف کے لیے کھلی کچہریوں اور عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی رسائی تک کے مشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر کے مختلف علاقوں کے دورے جاری رکھتا ہے۔