• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ کی شدت کم کرنے کے لیے آپریشن مزید تیز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں سموگ کی شدت کم کرنے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر آپریشنز مزید تیز کر دیے ہیں، شہریوں کی صحت کے تحفظ اور فضا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صفائی، چھڑکاؤ اور قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،سی ای او کمپنی کبیر خان نے کہا ہے کہ شہر کی مرکزی، مصروف اور اہم شاہراہوں پر صبح و شام پانی کا چھڑکاؤ باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے، جس سے فضائی گرد و غبار کم ہوا ہے اور سموگ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بتایا کہ فیلڈ ٹیموں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور تمام آپریشنز کو تیزی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید