ملتان( سٹاف رپورٹر) سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ نے پنجاب گورنمنٹ پروبیشن اینڈ پے رول سروس کے آفس میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا جس میں سٹاف اور ڈرائیورزنے شرکت کی،انچارج ایجوکیشن یونٹ سہیل احمد نے لیکچر کے دوران روڈ سیفٹی قوانین کی افادیت پر زور دیا اور تلقین کی کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں،سب سے زیادہ حادثات موبائل فون کے استعمال سے ہو رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اب لائسنس کا اجرابہت آسان کر دیا گیا ہے۔