• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی کے سینٹر فار پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام عالمی ویبینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی کے سینٹر فار پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے زیراہتمام عالمی ویبینار منعقد کیاگیا، ویبینار کی مہمان مقرر نیورسٹی آف آگدر، ناروے کے سینٹر فار کرائوڈ فنڈنگ ریسرچ ڈاکٹر نادیہ ارشد نے کرائوڈ فنڈنگ کے ابھرتے ہوئے رجحانات، عالمی مارکیٹ میں اس کی اہمیت اور ڈیجیٹل معیشت میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی، انہوں نےوضاحت کی کہ کس طرح اسٹارٹ اپس، تعلیمی منصوبے، سماجی اقدامات اور تخلیقی خیالات کو عالمی سطح پر کرائوڈ فنڈنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے سستے اور مؤثر طریقے سے فنڈز مہیا کیے جا سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید