• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک جام معمول، شہریوں کی احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کی مصروف ترین شاہراہشیر شاہ روڈ تحصیلدار موڑ پر سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور تجاوزات کے باعث ٹریفک جامرہنا معمول بن گیا،پیرا فورس اور ایم ڈی اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن ملازمین کی مخبری کے باعث مکمل طور پر ناکام ہو کر رہ گیا، اہل حلقہ نے ہائی وے کی جانب سے سڑک کی تعمیر مکمل نہ کرنے پر احتجاجی تحریک کی دھمکی دے دی ہے،تفصیل کے مطابق دو سال قبل ہائی وے ملتان کی جانب سے انڈسٹریل اسٹیٹ جانے کے لیے پل کی تعمیر کی گئی جس پر 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کیے گئے ہیں لیکن شیر شاہ سے انڈسٹریل اسٹیٹ جانے کیلئے پل بنانے کا دوسرا مرحلہالتوا کا شکار ہے جب کہتحصیلدار موڑ سے شیر شاہ کی طرف جانے کے لیے سڑک کی تعمیر بھی مکمل نہیں ہو سکیجس کے باعث مسافروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریفک جامرہنا معمول بن گیا ہے، علاوہ ازیں پل پر غلط موڑ کے باعث ٹریفک حادثات بھی معمول بن گئے ہیں اور ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثات کو روکنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جا رہے،دوسری طرف تحصیلدار موڑ تا شیر شاہ روڈ تک ایم ڈی اے اور پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن ناکامی سے دوچار ہیں، اہل علاقہ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ناکامی کی وجہ ملازمین کی جانب سے مخبری ہوتی ہے، جیسے ہی سرکاری دفاتر سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے ٹیمیں روانہ ہوتی ہیں، کرپٹ ملازمین کی جانب سے تجاوزات مافیا کو آگاہ کر دیا جاتا ہے اور تجاوزات مافیا اپنے ٹھیلے گلیوں میں اور دکاندار اپنا سامان دکان کے اندر لے جاتے ہیں، اہل علاقہ نے سڑک کی تعمیر اور تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ ہونے پر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی ہے جب کہ ایکسیئن ہائی وے کے مطابق سڑک کی تعمیر جلد مکمل کر لی جائے گی جب کہ پل کا دوسرا مرحلہ بجٹ کی فراہمی پر شروع کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید