• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس پر فائرنگ کرنے اور ساتھی کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ چہلیک پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور تو ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جس سے پسٹل برآمد ہوا اور شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جب کہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شاہ شمس پولیس نے ملزم محبوب فاروق سے 20لیٹر شراب ،ملزم عمر مبین سے 20لیٹر شراب، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم وارث سے 1080گرام چرس، کوتوالی پولیس نے ملزم آفاق علی سے 10لیٹر شراب، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم شاہد سے 5لیٹر شراب اور مخدوم رشید پولیس نے ملزم آصف سے شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،گلگشت پولیس نے 66سالہ خاتون کو مبینہ قتل کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ، ڈولفن سکواڈ نے کینٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران دو مشکوک اشخاص کو روکا،تلاشی کے دوران مشکوک افراد کے قبضے سے 1عدد ایس ایم جی رائفل اور 1 عدد پسٹل 30بور مع گولیاں برآمد ہوئیں،گرفتار ملزمان کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا،تھانہ الپہ پولیس نے شہری کی فصل تباہ کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر شجاع آباد پولیس نے 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی ،سٹی جلالپور پولیس نے سلاٹر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزامات میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے ٹریفک حادثے میں 1نوجوان کے جاں بحق اور دیگر کے زخمی ہونے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ حرم گیٹ پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ حرم گیٹ پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید