• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نمائندے پشاور کی تعمر و ترقی میں رضاکارانہ فورس ہے، زبیر علی

پشاور (جنگ نیوز) سٹی کونسل ہال میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے وہوئے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے پشاور کی تعمیر و ترقی میں آپکے ساتھ رضاکارانہ فورس ہے جو دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ۔بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے علاقوں سے جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے کیونکہ اپنے علاقے سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کی پشاور کے لئے خدمات کو سراہتے ہیں جو پشاور میں آئس کے خاتمے،بندوق کلچر اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ادارے مشترکہ جدوجہد کے بغیر نہیں چلتے چاہے لوکل ڈپیارٹمنٹ ہو یا پولیس ڈیپارٹمنٹ ہو تو مشترکہ لیزان کے تحت یہ ادارے چلتے ہیں۔ ہماری کچھ رسم ورواج اور پختون روایات ہیں یہاں پر بزنس کمیونٹی اقلیت ،مختلف مکتب فکر کے لوگ آباد ہیں اور تقریباایک کروڑ کی آبادی ہے اور ہمارا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور جہاں پر سٹریٹ کرائم کی شرح زیادہ ہے تو پولیس پیٹرولنگ کو بڑھنا چاہیے۔ ڈی آر سیزکو ازسر نو فعال ہونا چاہیے ۔ یہ کھلی کچہری رائیگاں نہیں جائیگی بلکہ عوامی مسائل حل ہونگے جوکوشش سابق سی سی پی او ہارون الرشید کے وقت سے شروع کی تھی امید ہے وہ رائیگاں نہیں جائیگی کوشش کریں گے کہ علاقوں کے زیادہ تر مسائل جرگو ں کے ذ ریعے حل کئے جائے انہوں نے امید ظاہر کی سی سی پی او پشاور عوامی مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے اوربلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
پشاور سے مزید