پشاور (جنگ نیوز) سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے کھلی کچہر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور پولیس ہمارے ماتھے کا جومر ہیں آج جس مقصد کے لئے آئے ہیں وہ بتانا چاہتا ہوپولیس عوام کے سامنے جواب دہ نہیں ہے بلکہ میں اور میری پولیس آپ کے سامنے جوابدہ ہے۔تمام نمائندوں کی شکایات اور مسائل نوٹ کرلیے ہیں وہ حل کریں گے ۔ڈی آار سی کے حوالات سے جو شکایات آرہی ہیں اس کو حل کریں گے ڈی آر سی میں دوبارہ نمائدوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ پولیس اور عوام کے تعاو ن سے جرائم ختم ہوں گے۔ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔ہوائی فائرنگ اور منشیات کے خاتمہ میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔آئس کا نشہ کرنے والے اور فروخت کرنے والوں کے ساتھ کاروائی میں پولیس کا تعاون کریں جرائم پیشہ عناصر کیساتھ راوبط رکھنے والے ایس یچ اوز کو معطل کریں گے ۔سپریئر سائنس کالج کے اندر چوکی کو تین دن کے اندراندر باہر نکانے کے احکامات جاری کئے۔