پشاور (خصوصی نامہ نگار) دیر نیشنل کرکٹ کلب کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر مختیار حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نائب صدر ریاض الدین، خزانچی اور ایگزیکٹو باڈی کے ارکان کے علاوہ سینئر کھلاڑیوں ثناء اللہ، عنایت الرحمٰن، وسیم، عاطف اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ثناء اللہ کو کلب کا نائب چیئرمین نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی اور انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ بارے امور پر بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ انٹر کلب ٹورنامنٹ میں کلب کی ٹیم بھرپور انداز میں شرکت کرے گی، میرٹ پر با صلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلب کی سرگرمیوں کو مزید بڑھایا جائے گا، کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، سکروٹنی کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔