• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پولیس کارروائی، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور(آئی این پی )تھانہ کوتوالی پولیس کی کامیاب کارروائی، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چھینے گئے ۔ موبائل اور پچاس ہزار روپے برآمد کرلی افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا ایس ایچ او تھانہ کوتوالی فضل جان نے کامیاب کاروائی کے دوران اندرون شہر راہزنی، چھینا چھپٹی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گرفتار ملزم عبد اللہ ولد صادق علاقہ سرسید چوک کا رہائشی ہے ملزم کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے چھینے گئے پچاس ہزار روپے اور قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کرلیا گیا ہے گرفتار ملزم سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔
پشاور سے مزید