پشاور (اے پی پی) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جمعرات کے روز عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خزانہ نصیب الرحمان کو عہدے سے ہٹا کر معطل کر دیا ہے ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق معطل افسر کو پولیس لائنز پشاور رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ایس ایچ او کے خلاف شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں جن کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد محکمانہ نظم و ضبط کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گء ترجمان کے مطابق محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل مثر انداز میں جاری ہے اور کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا پشاور پولیس نے سزا و جزا کے نظام کو مزید سخت کر دیا ہے تاکہ عوامی اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔