• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،سینئر اسسٹنٹ ایڈورڈز کالج کی ادارے سے بیدخلی اور پابندی غیرقانونی قرار

پشاور (نیوز رپورٹر)سول جج پشاور احتشام الحق نے ایڈورڈز کالج کے سینئر اسسٹنٹ مشتاق خان کی کالج سے بے دخلی اور پابندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قراردیاکہ کالج کے قائم مقام پرنسپل کو روزمرہ کے امور کے علاوہ دیگر اختیارات حاصل نہیں ، گزشتہ روز عدالت نے چند روز قبل ایڈورڈز کالج پشاور میں تعینات آفس اسسٹنٹ مشتاق خان کی کالج سے بے دخلی اور داخلے پر پابندی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس کے منسٹس کے مطابق قائم مقام پرنسپل صرف روزمرہ امور تک محدود ہیں، جب کہ معطلی، تقرری، برطرفی، ترقی اور ڈسپلنری کارروائی جیسے اہم فیصلے صرف مستقل پرنسپل یا بورڈ آف گورنرز ہی کر سکتے ہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مدعیان مشتاق خان کا ماضی ریکارڈ ر بھی خراب ہونا ثابت نہیں کر سکے ۔عدالتی فیصلے میں مزیدقراردیاکہ اگر انتظامیہ کسی انکوائری کرنا چاہتی ہے تو اسے مستقل پرنسپل یا کالج کی متعلقہ بااختیار اتھارٹی کے سامنے قانون کے مطابق پیش کیا جائے۔
پشاور سے مزید